کراچی: اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث عادی ملزم گرفتار

تشکر نیوز: کراچی کے علاقے تھانہ جمشید کوارٹرز پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایس پی ضلع شرقی کے مطابق، پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بلوچ پاڑہ میں چھاپہ مار کر ملزم نصیر ولد عاشق حسین کو حراست میں لیا۔

کراچی میں مضر صحت گٹکا ماوا سپلائی/فروشی میں ملوث ملزم گرفتار

گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور چھینے ہوئے موبائل فونز برآمد ہوئے۔ ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ور ہے اور اس سے پہلے بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، جن میں شامل ہیں:

  1. مقدمہ الزام نمبر 431/2021 بجرم دفعہ 381A تعزیرات پاکستان تھانہ جمشید کوارٹرز۔
  2. مقدمہ الزام نمبر 476/2021 بجرم دفعہ 23(i)A سندھ اسلحہ ایکٹ تھانہ جمشید کوارٹرز۔

54 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث عادی ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!