محسن نقوی کی نااہلی کا کیس: سماعت 15 جولائی تک ملتوی

لاہور ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست پر بطور اعتراض کارروائی کرتے ہوئے سماعت 15 جولائی تک ملتوی کردی۔

تشکر نیوز کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان نے درخواست پر بطور اعتراض سماعت کی۔

محسن نقوی کی نااہلی کا کیس: سماعت 15 جولائی تک ملتوی

سماعت کے دوران درخواستگزار کے وکیل نے بتایا کہ رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا تھا کہ آپ متاثرہ فریق نہیں ہیں، میں اس ملک کا شہری ہوں، میں ٹیکس دیتا ہوں۔

جسٹس شجاعت علی نے ریمارکس دیے کہ کیا آپ نے ٹیکس دستاویزات ساتھ لگائے ہیں؟ وکیل نے بتایا کہ رجسٹرار آفس کا اختیار نہیں کہ ایسے اعتراض عائد کرے۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے شاہراہِ فیصل پر عمارتوں کی بیرونی تزئین و آرائش کا منصوبہ

اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ رجسٹرار آفس کا اعتراض عائد کرنا نہ کرنا برابر ہے، اب معاملہ عدالت کے سامنے ہے، آپ اپنے ٹیکس ریٹرنز درخواست کے ساتھ لگائیں۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 15 جولائی تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ یکم جولائی کو لاہور ہائی کورٹ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت ملتوی کر دی گئی تھی۔

30 جون کو لاہور ہائی کورٹ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوگئی تھی۔

28 جون کو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی تھی۔

درخواست شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر کی

محسن نقوی چئیرمین پی سی بی کا عہدہ رکھتے ہوئے سینیٹر بننے کے اہل نہیں۔ درخواست

 

 

سینٹ کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت محسن نقوی پی سی بی کے چئیرمین تھے۔ درخواست

61 / 100

One thought on “محسن نقوی کی نااہلی کا کیس: سماعت 15 جولائی تک ملتوی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!