تشکر نیوز: حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 25 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے 25 ویں یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حوالدار لالک جان شہید نشانِ حیدر نے ملک کی حفاظت کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، لالک جان کی قربانی افواجِ کی ملک کی حفاظت کے لیے غیر متزلزل عزم کی لازوال مثال ہے۔
حوالدار لالک جان شہید کے یوم شہادت پر مساجد میں قرآن خوانی
شہباز شریف کا کہنا تھا حوالدار لالک جان شہید اور ان کے اہلخانہ مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم کا فخر ہیں، سرحدوں کی حفاظت پر مامور افواجِ پاکستان کے ہر جوان کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، قوم وطن کی خاطر لہو کی قربانی دینے والے عظیم شہدا کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔
دوسری جانب غذر میں حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کی 25ویں برسی پر شہید کے مزار پر تقریب ہوئی جس میں فورس کمانڈر میجرجنرل کاشف خیل سیمت دیگر فوجی، سول افسران اورسیاسی نمائندوں نے شرکت کی۔
پاک فوج کے دستے نے شہید حوالدار لالک جان کے مزار پر سلامی بھی دی، فورس کمانڈر میجر جنرل کاشف خیل نے شہید کے مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔
میجر جنرل کاشف خلیل نے اس موقع پر کہا کہ پاک فوج حوالدار لالک جان شہید کوعظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے، لالک جان نے بےمثال جرات وبہادری سےکارگل میں جان کا نذرانہ پیش کیا، لالک جان شہید کی لازوال قربانی اور جواں مردی سپاہیوں کے لیے مشعل راہ ہے۔