تشکر نیوز: حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کے 25 ویں یومِ شہادت پر مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آج حوالدار لالک جان شہید کا یومِ شہادت پوری عقیدت اور احترام سے منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کے ساتھ ہوا۔ علماء نے شہید کے درجات کی سربلندی کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف آج کراچی کا دورہ کریں گے
علماء کرام نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کا لہو ہم پر قرض ہے، زندہ قومیں اپنے محسنوں کے احسانات کو فراموش نہیں کرتیں، شہداء کی قربانیاں ہم سب پر قرض ہیں۔
علماء کرام کا مزید کہنا تھا کہ اپنے شہداء کی تکریم ہر ایک پر لازم ہے، شہید کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا، شہید ہمیشہ زندہ ہوتے ہیں، اور اپنے رب کی بارگاہ سے رزق پاتے ہیں، شہداء کی قربانیاں یہ درس دیتی ہیں کہ وطن کی حفاظت اور محبت میں جانوں کا نذرانہ دینا بھی خوش نصیبی ہے، شہید حوالدار لالک جان دھرتی کا بہادر بیٹا تھا جو ہمیشہ ہر دل میں زندہ رہے گا۔