غیر قانونی تعمیرات پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی خاموشی؛ کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

تشکر نیوز: ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو بار بار تحریری درخواستیں دینے کے باوجود غیر قانونی تعمیرات رکنے کا نام نہیں لے رہیں۔ ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے، جہاں بلڈر نعیم پچی گارڈن میں پلاٹ نمبر LR#27/5 پر غیر قانونی پینٹ ہاؤس تعمیر کر رہا ہے۔ بلڈر کا کہنا ہے کہ بلڈنگ کنٹرول کے ڈپٹی ڈائریکٹر الطاف کھوکھر کو ماہانہ رشوت دی جاتی ہے، جو کہ غیر قانونی تعمیرات روکنے کی بجائے ان کی سرپرستی کر رہا ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا مسئلہ تاحال حل نہ ہوسکا

بلڈر نے پہلے بھی اسی پلاٹ پر دو غیر قانونی پینٹ ہاؤس تعمیر کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، اس کرپٹ نظام کے تحت ساؤتھ کے خاص علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ٹھیکیداروں اور بلڈرز کا کہنا ہے کہ وہ ڈائریکٹر ساؤتھ اور ڈپٹی ڈائریکٹر الطاف کھوکھر کو رشوت دیتے ہیں، جن کے کہنے پر ایس بی سی اے کے اہلکاروں کو روکا جاتا ہے۔

 

 

یہ کرپٹ افسران اینٹی کرپشن، نیب، اسسٹنٹ کمشنر اور عدلیہ کو بھی دھوکہ دے رہے ہیں۔ اعلی حکام سے مطالبہ ہے کہ ان کرپٹ رشوت خور افسران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور غیر قانونی پینٹ ہاؤسز کو منہدم کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

65 / 100

One thought on “غیر قانونی تعمیرات پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی خاموشی؛ کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!