فرانس کے دارالحکومت پیرس میں چھوٹا طیارہ موٹر وے پر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تینوں سیاح ہلاک ہوگئے ۔
غیر ملکی خبررساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ پریس میں شام 4 بجے کے قریب کولیجئین کے مقام پر اے 4 موٹروے پر ایک چھوٹے طیارے کے گرنے کی اطلاع ملی، ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ طیارہ بجلی کی تار سے ٹکرانے کے بعد نیچے گرا۔
پیرس میں چھوٹا طیارہ موٹر وے پر گر کرتباہ، 3 افراد ہلاک
ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ طیارہ گرنے کے بعد اے 4 موٹر وے کو دونوں سمتوں سے بلاک کر دیا گیا تھا، البتہ حادثے کے دوران کسی گاڑی کو نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی طیارے میں سوار افراد کے علاوہ کوئی جانی نقصان ہوا۔
پرامید ہیں یہ سیٹیں ہمیں ملیں گی، بیرسٹر گوہر علی خان
سوشل میڈیا پر حادثے کی تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چند پولیس افسران طیارے کے پاس موجود ہیں اور وہ روڈ کو کلیئر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
میوکس کے پراسیکیوٹر نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 2 مرد اور ایک عورت شامل تھی، جب کہ پائلٹ نے گزشتہ سال ہی لائسنس حاصل کیا تھا۔