خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے بڑے ہسپتال حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے 70 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 19 نئے ائیر کنڈیشنر غائب ہوگئے۔
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور سے 19 ائیرکنڈیشنر چوری، 2 ملازم برطرف
’تشکر نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ساختہ ایئر کنڈیشنر کی مالیت ستر لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے، ڈبہ بند ایئر کنڈیشنر ہسپتال کے اسٹور روم میں موجود تھے۔
9 مئی مقدمات: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، زرتاج گل کو طلبی کے سمن جاری
ترجمان حیات آباد میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہسپتال انتظامیہ نے غفلت برتنے پر اسٹور کے 2 ملازمین کو برطرف کر دیا ہے جب کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
