تشکر نیوز: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکارہ ظہیر اقبال کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پررسم حناکی کچھ تصاویرسامنے آئی ہیں،جنہیں صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
کے الیکٹرک نے رات گئے بجلی بندش کو معمول بنالیا، شہر میں 14 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ
جوڑےکی جانب سے شادی کی تصاویرکو شیئر نہیں کیا گیا تاہم شادی میں شریک دوستوں نے رسم حنا میں لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہندی کی اس تقریب میں دلہن نے غیر روایتی انداز میں پیکش براؤن جوڑا جبکہ دولہے راجہ نے پیکش براؤن اور سفید کرتہ پاجامہ زیب تن کر رکھا ہے۔
خیال رہے کہ سوناکشی سنہا کی شادی میں انکے گھر والے شرکت نہیں کر رہے البتہ انکے والد نے شادی میں شرکت کی تصدیق کی ہے،گزشتہ روز اداکارہ کی والدہ اور بھائی نے انھیں انسٹاگرام سے ان فالو کر دیا تھا۔
