ادویات کی قیمتیں فارماسوٹیکل کمپنیز کو مقرر کرنے کا اختیار لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

ادویات کی قیمتیں فارماسوٹیکل کمپنیز کو مقرر کرنے کا اختیار لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

لاہور کے شہری محمد اسلم نے ماہر قانون ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی، جس میں وفاقی حکومت، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

ادویات کی قیمتیں فارماسوٹیکل کمپنیز کو مقرر کرنے کا اختیار لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

 

درخواست میں مؤقف اپنایا کہ کابینہ نے ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار ڈریپ سے لے کر فارماسوٹیکل کمپنیز کو دے دیا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ وفاقی حکومت نے نگران حکومت کے فیصلے کی غیر قانونی تائید کی ہے، عدالت نے وفاقی کابینہ کو معاملے کا اَز سر نو جائزہ لینے کا حکم دیا تھا۔

فرسودہ نظام انصاف میں تبدیلی کیلئے بار کونسل سے تجاویز لیں گے، وزیر قانون

 

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کی واضح ہدایت کے باوجود نگران حکومت کے فیصلے کی تائید غیر آئینی ہے، فارماسوٹیکل کمپنیز من مانے ریٹس پر ادویات فروخت کر کے عوام پر بوجھ ڈال رہی ہیں۔

استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار کمپنیز کو دینے کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دے۔

One thought on “ادویات کی قیمتیں فارماسوٹیکل کمپنیز کو مقرر کرنے کا اختیار لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!