پرتھ ٹیسٹ، پاکستانی فیلڈرز نے آسٹریلین اوپنرز کے آسان کیچز ڈراپ کردیئے

ویب ڈیسک

پرتھ پرتھ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستانی فیلڈرز نے آسٹریلوی اوپنرز کے دو کیچز ڈراپ کردیئے۔ پرتھ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز اوپنر ڈیوڈ وارنر نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور عثمان خواجہ کے ہمراہ پہلی وکٹ کی شراکت میں 126 رنز بنائے تاہم خواجہ 41 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ ڈیوڈ وارنر 149 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستانی فیلڈرز نے کیچز چھوڑنے کے سلسلے کو برقرار رکھا، عثمان خواجہ کا کیچ عبداللہ شفیق نے 21 کے انفراد اسکور پر ڈراپ کیا جبکہ 104 کے انفرادی اسکور پر ڈیوڈ وارنر کا کیچ خرم شہزاد نے مڈ آن پر ڈراپ کیا۔

One thought on “پرتھ ٹیسٹ، پاکستانی فیلڈرز نے آسٹریلین اوپنرز کے آسان کیچز ڈراپ کردیئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!