پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان 10 روپے فی لیٹر سے زائد تک کمی کا امکان

تشکور نیوز رپورٹنگ،

اسلام آباد: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر سے زائد تک کمی کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت کم از کم 12 روپے فی لیٹر کم ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے ملکی سطح پر ریلیف کا امکان ہے، تاہم عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 79 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 73 ڈالر تک آگئی۔

ذراٸع نے بتایا ہے کہ پیٹرول کی قیمت کم از کم 10 روپے فی لیٹر نیچے آسکتی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 7 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 13 روپے کی کمی متوقع ہے۔

ذراٸع کے مطابق حکومت اس وقت 60 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی وصول کر رہی ہے، تاہم 15 روز کے دوران عالمی سطح پر ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں 5 فیصد کی کمی ہوئی۔

ذراٸع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بھی معمولی اضافہ ہوا ہے، مقامی سطح پر صارفین کے لیے قیمتوں میں معقول کمی ممکن ہے۔

ذراٸع نے مزید بتایا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ڈیزل 4 ڈالر فی بیرل سستا ہوکر 99.50 ڈالر سے 95.50 ڈالر پر آگیا، تاہم ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کی قدر 284 روپے پر آگئی جبکہ یکم دسمبر کو ڈالر کی قیمت 285.5 روپے تھی۔

 

 

یاد رہے کہ پیٹرول کی قیمت 86.5 ڈالر سے کم ہو کر 81.7 ڈالر پر آ گئی، تاہم قیمتوں میں کمی کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے ہوگا، وزارت خزانہ قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن کل کرے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!