پرتھ ٹیسٹ، پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 159 رنز پر گر گئی

ویب ڈیسک،

پرتھ: ٹیسٹ کے دوسرے سیشن میں پاکستان نے آسٹریلیا کے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کردیا۔

آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 29.4 اوورز میں 126رنز پر گری جب شاہین آفریدی نے عثمان خواجہ کو 41 رنز پر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ کرایا۔

فاسٹ بولر فہیم اشرف نے دوسری وکٹ 37.1 اوورز میں 159 رنز پر حاصل کی، مارنس لبوشین 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل پہلے سیشن میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف بنا کوئی وکٹ گنوائے 117 رنز بنائے تھے۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ٹاس کے موقع پر بات کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کرتے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ میں ہماری ٹیم میں دو کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں۔

 

 

اس سے قبل عامر جمال اور خرم شہزاد کو ٹیسٹ کیپ دی گئی، شاہین آفریدی اور حسن علی نے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کیپ دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!