تشکور نیوز رپورٹنگ،
ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس
مورخہ : 13 دسمبر 2023
سرسید کی حدود میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار جبکہ 3 مزید ملزمان مفرور
مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرسید پولیس کی چھاپہ مار کارروائی جاری، افسران بالا کی جانب مفرور ملزمان کو بھی فوری گرفتار کرنے کے سخت احکامات جاری
سر سید کی حدود سیکٹر 11A نارتھ کراچی فانوس میرج ہال میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی گئی تھی
سرسید پولیس نے فوری ریسپانس کیا اور موقع پر پہنچ کر ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا
دورانِ گرفتاری ملزمان نے شدید مزاحمت بھی کی جسپر پولیس نے بروقت ہوائی فائرنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا
دورانِ مزاحمت 3 مزید ملزمان تقریب کے دوران ہی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے
واپسی تھانہ مقدمہ نمبر 783/2023 دفعہ 337Hii/186/34 ت پ اور 784/2023 دفعہ 25(i)A آرمز ایکٹ برخلاف 5 ملوث ملزمان درج کردیا
ہر دو گرفتار ملزمان کی شناخت محمد فرحان ولد رحمت یار خان اور شرجیل ولد ابوکلام کے نام سے ہوئی
جبکہ فراری ملزمان کی شناخت محمد رشید، عابد ولد نامعلوم اور عمیر ولد نامعلوم کے ناموں سے ہوئی
پولیس نے فائرنگ میں استعمال ہونے والا پسٹل mm بھی برآمد کر لیا
ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس