محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں سندھ بھر میں موسم انتہائی گرم رہنے کی توقع ہے اور بالخصوص بالائی اور وسطی علاقوں میں جمعرات (آج) سے دن کے وقت درجہ حرارت 45-47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
تشکر نیوز اخبار کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں بدھ کو درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ گیا تھا۔
سندھ بھر میں آج سے درجہ حرارت 45 سے 47 ڈگری تک جانے کا امکان
چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر ایس سرفراز نے کہا کہ اس کے باوجود خشک، گرم شمال مغربی ہواؤں کی وجہ سے آنے والے اس گرم موسم کو ہیٹ ویو نہیں کہا جا سکتا، ہیٹ ویو کے لیے دن کے وقت درجہ حرارت مہینے کے اوسط درجہ حرارت سے کم از کم 5 ڈگری سیلسیس سے زیادہ رہنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مئی کا اوسط درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
ان کے مطابق مئی اور جون ایک عرصے سے ملک بھر میں سال کے گرم ترین مہینے رہے ہیں۔
نیب ترامیم کالعدم کیس: عمران خان بذریعہ ویڈیو لنک آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے
تاہم، انہوں نے کہا کہ ملک کے بیشتر حصے خاص طور پر صوبہ سندھ اور جنوبی پنجاب 20 مئی کے بعد ہیٹ ویو کا شکار ہوں گے اور دن میں درجہ حرارت 48-50 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ جائے گا۔
ان کا کہنا تھا ہم اس وقت جس موسم کا سامنا کر رہے ہیں وہ ایک ہائی پریشر والے علاقے کی وجہ سے ہوا ہے جو اس وقت اوپری فضا میں بن رہا ہے، یہ نظام 20 مئی کے بعد مضبوط ہو جائے گا۔
جمعرات (آج)ؔ کو کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37-39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔