الحمرا میں کلاسیکی موسیقی کے پروگرام کا انعقاد،استاد شفقت علی خان و دیگر نے حاضرین کے دل موہ لیے

,تشکور نیوز رپورٹنگ

لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں منگل کے روز کلاسیکی موسیقی کے پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔پروگرام کا انعقاد الحمرا اور شام چوراسی میوزک سرکل کی مشترکہ پیشکش تھی۔پروگرام کا مقصد استاد سلامت علی خان،استاد شرافت علی خان کو خرا ج عقیدت پیش کرنا تھا۔

 

 

یگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا طارق محمود چوہدری نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ کلاسیکل آرٹ کی آبیاری ہوتے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے،کلاسیکل موسیقی کے فروغ میں الحمرا کے پلیٹ فارم کا اہم کردار ہے،الحمرا کلاسیکل موسیقی کے فن کو نئی نسل میں زندہ رکھے ہوئے ہے،آرٹسٹوں اور اعلی ذوق رکھنے والے لوگوں کی وجہ سے ہمارے ہالز با رونق ہیں۔انہوں نے کہا کہ کلاسیکل موسیقی میں اعلی خدمات سر انجام دینے والے گھرانوں کا تعلق پنجاب سے ہے،ان گھرانوں نے ماڈرن دور میں بھی اس فن کو زندہ رکھا ہوا ہے،الحمرا فنون لطیفہ کے فروغ کیلئے بھر پور اشتراک کے لئے ہر بہتر کام کرنے والے کا خیرمقد م کرتا ہے۔معروف کلاسیکل گائیک استاد شفقت علی خان و دیگر گلوکاروں کی آوازوں نے حاضرین کے دل موہ لئے۔

2 thoughts on “الحمرا میں کلاسیکی موسیقی کے پروگرام کا انعقاد،استاد شفقت علی خان و دیگر نے حاضرین کے دل موہ لیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!