تشکر نیوز: ایس ایس پی AVCC/CIA جناب ظفر صدیق چھانگا صاحب کی خصوصی ہدایت پر اے وی سی سی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔
اے وی سی سی پولیس نے خفیہ اطلاع پر بمقام لکڑی گودی ماڑی پور کراچی میں کاروائی کی جہاں پولیس نے ایک منشیات فروش گلا محمد ولد گل محمد کو گرفتار کیا اور ملزم کے تین ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔
گرفتار ملزم کے قبضہ سے 1160 گرام چرس اور فرار ملزمان سے 514 گرام، 520 گرام اور 555 گرام چرس اور نقدی برآمد۔ گرفتار ملزم کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔
گرفتار ملزم اور اسکے ساتھی ملزمان کراچی میں بھاری مقدار میں منشیات کی سپلائی اور نیٹ ورک چلا رہے ہیں۔ گرفتار ملزم اور فراری ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، تفتیش جاری۔