اسرائیل کا ’میزائل حملہ‘، متعدد ایئرلائنز نے ایرانی فضائی حدود سے اپنا رخ موڑ لیا

اسرائیل کی جانب سے ایران کے شہر اصفہان میں ہونے والے دھماکوں کے بعد متعدد غیر ملکی ایئرلائنز نے ایران کے فضائی حدود سے اپنی پروازوں کا رخ موڑ لیا جبکہ کئی پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

قبل ازیں امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ 19 اپریل کی شب 12 بجکر 30 منٹ پر اسرائیل نے ایران کے اصفہان ایئرپورٹ پر میزائل حملہ کیا ہے، رات بھر دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

بعدازاں ایران نے اسرائیلی میزائل حملوں کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اصفہان کی فضائی حدود سے تین ڈرونز مار گرائے ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق دھماکوں کے بعد ابتدائی طور پر ایران نے تہران، شیراز اور اصفہان ایئرپورٹس کی پروزایں معطل کردی تھیں، بعدازاں ان پابندیوں کو ہٹا دیا گیا تھا۔

اس دوران کئی پروازوں نے ایران کے فضائی حدود سے اپنا رخ موڑ لیا تھا اور کئی پروازوں منسوخ ہوگئی تھیں، خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پروازیں منسوخ کرنے والوں میں متحدہ عرب امارات کی پرواز اور فلائی دبئی بھی شامل تھی۔

 

 

فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق روم سے تہران جانے والی ایران ایئر کی پرواز کو ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ کی طرف موڑ دیا گیا۔

4 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!