ٹرین سےگرنے والی خاتون کی موت،کانسٹیبل کا ملوث ہونا ثابت نہ ہوسکا، رپورٹ

تشکر نیوز:  ملت ایکسپریس سے گرکرخاتون کی موت سے متعلق ابتدائی انکوائری مکمل ہوگئی۔ ذرائع انکوائری کمیٹی کے مطابق خاتون کی موت میں کانسٹیبل میرحسن کا ملوث ہونا ثابت نہیں ہوسکا۔ خاتون کی موت ٹرین سے گرنے یا چھلانگ لگانے سے ہوئی۔

انکوائری کمیٹی نے معاملے کی تفتیش کے دوران مسافروں کے بیانات بھی قلم بند کیے۔ خاتون کی دوران سفر سامنے آنے والی ویڈیوز کو بھی انکوائری کا حصہ بنایا گیا ہے۔

انکوائری کمیٹی نے ڈرافٹ بنا کر چئیرمین ریلوے اور ہیڈکوارٹرز بجھوا دیا ہے۔ کچھ روز قبل ملت ایکسپریس میں کراچی سے فیصل آباد جانے والی خاتون پرپولیس کانسٹیبل کے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اور خاتون کی ٹرین سے گر کر جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔

 

 

جاں بحق خاتون کے اہل خانہ نے پولیس کانسٹیبل پر خاتون کو ٹرین سے دھکا دے کر قتل کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ کانسٹیبل کو خاتون پر تشدد کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔محکمہ ریلوے کا کہنا تھا کہ خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔

9 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!