وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ورلڈ بینک کے واٹرگلوبل ڈائریکٹر سروج کمار جھا کی ملاقات

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

کراچی / وزیراعلیٰ ہائوس / 6 مارچ 2024

* وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ورلڈ بینک کے واٹرگلوبل ڈائریکٹر سروج کمار جھا کی ملاقات

* ملاقات میں ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بینہسن بھی شریک

* ملاقات میں چیف سیکریٹری ڈاکٹر فخر عالم، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیئرمین پی اینڈ ڈی شکیل منگریجو، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف اور سیکریٹری آبپاشی نیاز عباسی شریک

* ورلڈ بینک کے سربراہاں سورج کمار اور ناجے بینہسن نے مراد علی شاہ کو وزارت اعلیٰ کا عہدا سنبھالنے پر مبارکباد دی

*  وزیراعلیٰ سندھ نے ورلڈ بینک کے سربراہاں کا شکریہ ادا کیا

* وزیراعلیٰ سندھ نے ورلڈ بینک کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے سیلاب اور دیگر مسائل پر سندھ کا ساتھ دیا

* میں نے سکھر بئراج اور دھابیجی پمپنگ اسٹیکشن کا دورہ کیا ہے، ورلڈٖ بینک واٹر گلوبل ڈائریکٹر

* کراچی واٹر بورڈ ایک کمرشل ادارہ ہونا چاہئے، ورلڈ بینک واٹر گلوبل ڈائریکٹر

* واٹر بورڈ کا فنانشل ماڈل ایک بہترین ہونا چاہئے، ورلڈٖ بینک واٹر گلوبل ڈائریکٹر سورج کمار

* واٹر بورڈ کو بہتر انداز میں چلانا ہوگا تاکہ وہ اپنے اخراجات پورے کر سکے، ورلڈٖ بینک واٹر گلوبل ڈائریکٹر

* اس وقت واٹر بورڈ ایسا ادارہ ہے جو اپنے بجلی بل کی ادائگی بھی مشکلات ہوتی ہیں

* ورلڈ بینک کی مشاورت پر واٹر بورڈ میں اصلاحات لائی جائیں گی، وزیراعلیٰ سندھ

* ہم واٹر بورڈ کو جلد اپنے پائوں پر کھڑا کرینگے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* واٹر بورڈ کو ایک موثر اور بہترین ادارہ بنانے پر کام کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

* سندھ میں ایک عظیم آبپاشی کا نظام ہے، وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ

* نظام میں وقت کے ساتھ مسائل پیدا ہوتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* ہماری سکھر بیئراج پرانی ہوچکی ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* مسلسل سیلابوں کے باعث آبپاشی کا نظام متاثر ہوا ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* آبپاشی کے نظام کی مرمت کے لئے ورلڈ بینک کا پروجیکٹ چل رہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* واٹر بورڈ کی تشکیل نو شروع کی گئی ہے، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب

* واٹر بورڈ میں نجی شعبے کو بھی شامل کیا گیا ہے، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب

* گزشتہ تین ماہ میں 1.6 بلین روپے وصول کئے ہیں، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب

* ماضی میں ایک بلین روپے سے کم رقم تھی پھر 1.1 بلین روپے ہوئی تھی

* واٹر ریٹ صرف 24 پیسہ فی گیلن ہے، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب

* شہر کراچی کو یومیہ 550 ملین گیلن پانی ملتا ہے، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب

* ہم پانی کے پیسے بڑھانے پر کام کر رہے ہیں، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب

* اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ورلڈ بینک اور سندھ حکومت کی ٹیم کراچی کے پانی اور آبپاشی نظام پر مل کر کام کریگی

عبدالرشید چنا

 

 

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!