تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
آئی جی سندھ/25ہزاراہلکاربھرتی/اجلاس
ٹکرز برائے الیکٹرانک میڈیا۔۔۔
کراچی05,مارچ 2024:-
کراچی::آئی جی سندھ رفعت مختارراجہ کی زیرصدارت سندھ پولیس میں 25ہزاراہلکاروں کی بھرتی کے حوالے سے اجلاس۔
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ڈی آئی جی اسٹبلشمنٹ،ہیڈکواٹر،اے آئی جیزآپریشنز،اسٹبلشمنٹ اورایڈمن شریک ہوئے۔
جبکہ وائس چانسلرسکھرآئی بی اے اور دیگرحکام نے بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔
اجلاس کو ڈی آئی جی اسٹبلشمنٹ نے پولیس اہلکاروں کی SIBAٹیسٹنگ سروس کے ذریعے ہونے والی بھرتیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
25ہزاراہلکاروں کوبھرتی کرنے کے لیے مرحلہ وارٹیسٹ شیڈول متعارف کروایا جائے گا۔ ڈی آئی جی اسٹبلشمنٹ
کوشش ہوگی کہ ٹیسٹ میں شامل ہونے کے عمل کومزیدآسان بنایا جائے۔ ڈی آئی جی اسٹبلشمنٹ
وزیراعلی سندھ نے 25ہزاراہلکاروں کی بھرتی کے لیے احکامات دیے ہیں۔ آئی جی سندھ
بھرتیوں سے ناصرف پولیسنگ کوتقویت ملے گی بلکہ ہزاروں نوجوانوں کوروزگاربھی ملے گا۔ رفعت مختارراجہ
اس عمل میں موجود تمام قانونی تقاضوں کوجلدازجلدمکمل کیا جائے۔ آئی جی سندھ کی ہدایت
بھرتیوں میں خواتین،اقلیت اورخصوصی افراد کے مخصوص کوٹہ کابھی خاص خیال رکھا جائے۔ آئی جی سندھ
میری ٹیم جلداس منصوبے پراپنے ضروری اقدامات کے بعدسندھ پولیس سے رابطہ کرے گی۔ وائس چانسلرسکھرآئی بی اے
