تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
سوات: (دنیا نیوز) مٹہ کے دور افتادہ پہاڑی علاقہ چاتیکل میں مکان پر پہاڑی تودہ گرگیا۔
مکان پر تودہ گرنے سے 11 افراد ملبے تلے دب گئے، ریسکیو اہلکاروں کے مطابق 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
ریسکیو عملہ کے مطابق ملبے سے 4 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے، تین مزید افراد ملبے تلے موجود ہیں۔
پولیس اور ریسکیو اہلکار مقامی افراد کے ساتھ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
