پاکستانیوں کی اکثریت نے ’’عام انتخابات 2024‘‘ کو شفاف قرار دے دیا

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

عوامی سروے کے مطابق پاکستانیوں کی اکثریت نے ’’عام انتخابات 2024‘‘ کو شفاف قرار دے دیا ہے۔

اپسوس نے الیکشن 2024 کی شفافیت اور دھاندلی کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی ہے، اپسوس نے چاروں صوبوں سے 11 تا 19 فروری کے دوران 3 ہزار سے زائد لوگوں کا سروے کیا، جنہوں نے انتخابات کی شفافیت اور دھاندلی کے حوالے سے اپنی رائے دی۔

شفاف اور منصفانہ انتخابات کے حوالے سے ہر 5 میں سے 3 پاکستانیوں کا خیال ہے کہ ’’انتخابات کا انعقاد شفاف تھا‘‘۔

سروے کے مطابق 58 فیصد عوام کا خیال ہے کہ ’’الیکشن 2024 کے انتخابات شفاف اور منصفانہ تھے‘‘۔ پنجاب، بلوچستان اور سندھ کی عوام کا خیال ہے کہ ’’الیکشن کے دن کا عمل منصفانہ اور شفاف تھا‘‘۔

پنجاب میں 63 فیصد، سندھ میں 62 فیصد، بلوچستان میں 55 فیصد، اسلام آباد میں 61 فیصد جب کہ خیبر پختونخوا میں 33 فیصد عوام  کے مطابق الیکشن شفاف کروائے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!