تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
پریس ریلیز
انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی ساؤتھ زون کراچی
تاریخ: 2024-02-29
جائیداد کے تنازعہ پر سگے چچا کو قتل کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی گئی
ملزم اسماعیل ولد ابراہیم نے دیگر کے ساتھ مل کر سال 2020 میں جائیداد کے تنازعہ پر اپنے سگے چچا فضل خان کو فائرنگ کرکے قتل جبکہ اسکے بیٹوں کو زخمی کردیا تھا
واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 220/2020 بجرم دفعہ 302/324/337Fii/34 ت پ کے تحت تھانہ مدینہ کالونی میں درج کیا گیا تھا جسکی تفتیش انسپکٹر انوار شاہ بخاری نے عمل میں لائی جبکہ مقدمہ ایڈیشنل سیشن کورٹ III ویسٹ کراچی میں زیر سماعت تھا
ملزم کے خلاف جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم کو قتل کے جرم میں عمر قید بامشقت، 05 لاکھ روپے جرمانہ اور اقدام قتل کے جرم میں 05 سال قید بامشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی
ترجمان
ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی ساؤتھ زون کراچی
