تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
کراچی: ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا1ہزار روپے مہنگا ہو کر2لاکھ15ہزار100روپے کا ہو گیا ۔
آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو دس گرام سونے کی قیمت میں 858روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ84ہزار414روپے ہو گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں15ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا2056روپے پر جا پہنچا ۔
