الیکشن مہم کے دوران شہید ہونے والے کارکنوں کے ملزمان کو سخت سزا دیں گے

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

وہ سیاسی قوتیں جوسمجھتی ہیں کراچی میں پھرتشدد کی سیاست ہوگی تویہ ان کی بھول ہے، مذہبی، لسانی یافرقہ ورانہ دہشتگردی ہماری ریڈلائن ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شہیدکارکن کے گھر آمد ، میڈیا سے گفتگو

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن مہم کے دوران شہید کارکنوں کے ملزمان کو پکڑ کرسخت سزا دیں گے، وہ سیاسی قوتیں جو سمجھتی ہیں کراچی میں پھر تشدد کی سیاست ہوگی تویہ ان کی بھول ہے، مذہبی، لسانی یافرقہ ورانہ دہشتگردی ہماری ریڈلائن ہے۔ انہوں نے کراچی میں شہید کارکن کے گھر جاکر اظہار تعزیت کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے جو کارکن الیکشن مہم کے دوران شہید ہوگئے ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرنے آیا ہوں، الیکشن میں کارکنوں کی شہادت پر افسوس ہے، آج شہید عبدالرحمان کے گھر پہنچا جو 12سال کا بچہ پی پی کا سپورٹر تھا ، اس کے خاندان کو دھمکیاں دی گئی کہ پیپلزپارٹی سے وابستگی چھوڑ دیں، جب سپورٹ نہیں چھوڑی تو پھر فائرنگ کی گئی اور ہمارا کارکن بچہ شہید ہوگیا، اس کے بعد ان کے خاندان پر ایف آئی آر کاٹ دی گئی، میں بننے والے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کرتا ہوں کہ کارکنوں کی شہادت کی تحقیقات کرکے مجرموں کو پکڑیں گے، ان کے خاندانوں کو قانونی طریقے سے انصاف دلائیں گے۔

 

 

وہ سیاسی قوتیں جو سمجھتی ہیں کراچی میں پھر تشدد کی سیاست کرسکتے ہیں تو ان کی بھول ہے، پیپلزپارٹی کا صوبہ اور کراچی میں حکومت ہے، ہمارا ریڈلائن چاہے وہ مذہبی، لسانی فرقہ ورانہ دہشتگردی ہو ہم ان چیزوں کو برداشت نہیں کریں گی۔ جو جماعتیں پیپلزپارٹی پر جھوٹے الزامات لگا رہی ہم ان سے بلیک میل نہیں ہوں گے۔ہم یقینی بنائیں گے شہادتوں میں ملوث ملزمان کو عبرت ناک سزا دیں گے تاکہ آئندہ الیکشن میں کوئی ایسا تشدد نہ ہو۔
پیپلزپارٹی کی سیاست نہیں کہ کسی جماعت کے پرچم کو ہٹا دیں، اگر کمسن بچہ پرچم نیچے بھی اتار رہا تھا تو کیا اس کا جواب گولی تھا؟ ٰ پیپلزپارٹی اپنے کارکنوں کیلئے انصاف مانگ رہی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ 2018 اور 2024 کے الیکشن میں زیادہ فرق نہیں ہے، الیکشن میں دھاندلی کے ہمارے اعتراضات ہیں ان کو ہم قانونی طریقے کے ساتھ اٹھائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!