تھانہ سچل پولیس اور شاہین فورس نے پنجاب بس اڈا کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق، اہلکاروں نے مشتبہ ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی۔ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہوگیا۔
پولیس نے گرفتار ملزم کی شناخت جمیل ولد عبدالرحمن کے نام سے کی ہے۔ اس کے قبضے سے غیر قانونی 30 بور پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں۔
پولیس کے مطابق، زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے، جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔