...

پاکستانی ایئرپورٹس: لاہور اور کراچی ایئرپورٹس کی توسیع کی منظوری، وزیراعظم کی ہدایت

وزیراعظم نے پاکستانی ہوائی اڈوں پر مسافروں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے لاہور اور کراچی ایئرپورٹس کی ماسٹر پلان کے تحت توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ توسیعی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں اور تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایئرپورٹس کی سہولیات بین الاقوامی معیار اور تقاضوں سے ہم آہنگ ہونی چاہییں۔

وزیراعظم نے توسیعی منصوبوں اور مسافروں کی سفری سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے متعارف کرائی جانے والی اصلاحات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈوں پر سہولیات بہتر بنانے کے لیے بین الاقوامی شہرت یافتہ اداروں کی خدمات حاصل کی جائیں۔ اس کے علاوہ مسافروں کی رہنمائی اور سہولت کے لیے ذمہ دار افسران اور عملے کو اعلیٰ معیار کی سروس ڈلیوری سے متعلق باقاعدہ تربیت فراہم کی جائے۔

One thought on “پاکستانی ایئرپورٹس: لاہور اور کراچی ایئرپورٹس کی توسیع کی منظوری، وزیراعظم کی ہدایت”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.