...

کراچی: میٹر ریڈر پر فائرنگ کا ملزم پولیس مقابلے کے بعد گرفتار

کراچی کے علاقے محمود آباد میں پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے گزشتہ روز بجلی کمپنی کے میٹر ریڈر کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔

ایسٹ زون پولیس کے مطابق محمود آباد تھانے کی ٹیم ٹی پی ٹو کے قریب ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر پہنچی۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کردی۔

جوابی فائرنگ کے دوران ربی رفائیل ولد روبن زخمی ہوگیا۔ پولیس نے اسے گرفتار کرکے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ واقعے کے مقدمات بھی درج کرلیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.