کراچی میں ڈکیتی کی واردات میں گرفتار ڈی ایس پی معطل

کراچی: اورنگی ٹاؤن گھرمیں ڈکیتی کی واردات کے الزام میں گرفتارزیرتربیت ڈی ایس پی کو معطل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن گھرمیں ڈکیتی کی واردات کےالزام میں گرفتارزیرتربیت ڈی ایس پی عمیربجاری کومعطل کردیا گیا،زیرتربیت ڈی ایس پی کوآئی جی  replicamadeسندھ رفعت مختارراجہ کی جانب سے معطل کیا گیا ۔ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیاجس میں بتایا گیا کہ زیرتربیت ڈی ایس پی کےخلاف محکمانہ کارروائی جاری ہے۔

ڈکیتی کی واردات میں ملوث دیگر پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔ مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کی  replica Rolex watchesجانب سے پولیس اہلکارخرم اورفیضان کے گھروں پرچھاپے بھی مارے گئے لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی،دونوں پولیس اہلکارزیرتربیت ڈی ایس پی کے دست راست بتائے جاتے ہیں۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ڈکیتی سے جڑے ایس ایس پی عمران قریشی سمیت تمام کرداروں کے تفصیلی بیانات قلمبند کیے جائیں گے cheap Breitling replica  واردات کے لیے استعمال کی جانے والی پولیس موبائل اوردیگرگاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کوتحویل میں لیا جائے گا ۔ تفتیشی ٹیم تحقیقات میں تمام پہلوؤں پر باریک بینی سے کام کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!