کراچی:- ( تشکُّر نیوز رپورٹنگ،) واٹر کارپوریشن فلیٹ مینجمنٹ پورٹل کا آغاز کرنے جارہا ہے، فلیٹ مینجمنٹ پورٹل کے آغاز سے شہر میں نکاسی آب کا نظام کافی بہتر ہو جائے گا اور نکاسی آب کے مسائل جلد حل ہونے میں مدد ملے گی جبکہ پورٹل کے تحت تمام سکشن اور جیٹنگ مشینوں میں ٹریک سسٹم نصب کیے جائیں گے اور ٹریک سسٹم نصب کرنے سے صارفین کو پتا چل سکے گا کہ سکشن اور جیٹنگ مشینیں کس مقام پر موجود ہے اور کہاں پر کام کر رہی ہے،
ان خیالات کا اظہار میئر کراچی و چیئرمین واٹر کارپوریشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے چیئرمین سیکریٹریٹ کارساز میں نکاسی آب کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، میئر کراچی کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور کرام اللہ وقاصی، پی پی رہنما سید نجمی عالم، سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد، سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان، چیف انجینئر سیوریج آفتاب چانڈیو، دل محمد، سکندر بلوچ، جمن درمان سمیت تمام سپرینٹنڈنٹگ اور ایگزیکٹو انجینئرز اجلاس میں موجود تھے، میئر کراچی نے اجلاس کے دوران واٹر کارپوریشن کے تمام اضلاع کے سپرینٹنڈنٹگ انجینئرز اور ایگزیکٹو انجینئرز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر نکاسی آب کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کیے جائیں اور تمام ٹاؤن چیئرمین اور یو سیز چیئرمین کے ساتھ مل کر شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ لائنوں کی صفائی، ٹوٹے مین ہولز کی تعمیر، دھنسنے والی سیوریج لائنوں کی تبدیلی سمیت دیگر امور مکمل کیے جائیں، انہوں نے بتایا کہ عالمی بینک اور کراچی واٹر سیوریج سروسز امپرومینٹ کے مشترکہ تعاون سے شہر کے نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کیے جارہے ہیں اور اس ضمن میں واٹر کارپوریشن فلیٹ مینجمنٹ پورٹل کا آغاز کرنے جارہا ہے، انکا کہنا تھا کہ واٹر کارپوریشن ایک نئے عزم اور نئی پہچان کے ساتھ شہر کے فراہمی و نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لیے سنجیدہ ہے اور اس سلسلے میں واٹر کارپوریشن نے اب تک رواں سال میں اپنے بجیٹ سے ڈیڑھ ارب کے مختلف فراہمی و نکاسی آب کے کام کروائیں ہیں، انہوں نے کہا کہ شہر کی روز بروز بڑھتی آبادی کے پیش نظر فراہمی و نکاسی آب کے مسائل حل کرنا ہمارے منشور میں شامل ہے اور شہر کی مزید بہتری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں جبکہ شہر بھر میں نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لیے سنجیدہ ہیں، انکا مزید کہنا تھا کہ نئے ایکٹ کے تحت کراچی واٹر کارپوریشن کو مزید بہتر اور مضبوط بنایا گیا ہے جس کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔