معذور افراد کا کوٹہ: سندھ ہائیکورٹ کا کے ڈی اے کو 3 ہفتوں میں عملدرآمد کا حکم

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کو معذور افراد کا کوٹہ تین ہفتوں میں نافذ کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے واضح کیا کہ معذور افراد کے قانونی حقوق نظرانداز نہیں کیے جاسکتے۔ دستیاب آسامیوں پر کوٹے کا نفاذ شفاف طریقے سے یقینی بنایا جائے۔

بینائی سے محروم بہن بھائی کا معاملہ

یہ معاملہ بینائی سے محروم بہن بھائی صائمہ اور مجتبیٰ کو ملازمت پر مستقل نہ کرنے سے متعلق ہے۔ اس معاملے پر چیف سیکریٹری سندھ اور ڈی جی کے ڈی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

سماعت کے دوران ڈی جی کے ڈی اے عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ ادارے میں معذور افراد کے کوٹے کے تحت بھرتیوں کا کوئی نظام موجود نہیں۔

کنٹریکٹ ختم کرنے پر توہین عدالت کی درخواست

درخواست گزاروں کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے مطابق عدالت پہلے ہی دونوں بہن بھائی کو معذور کوٹے کے تحت مستقل کرنے کا حکم دے چکی تھی۔

وکیل نے بتایا کہ صائمہ اور مجتبیٰ کے ڈی اے میں کنٹریکٹ پر تعینات تھے۔ دونوں نے ادارے میں دو سے تین سال تک کام کیا۔

ان کے مطابق کے ڈی اے نے دونوں کو مستقل کرنے کے بجائے ان کے کنٹریکٹ ختم کردیے۔ اس کے بعد توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی۔

سی سی ای 2023 تحقیقات: نیب کراچی نے ایس پی ایس سی حکام کو طلب کرلیا

بھرتیوں میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت

سندھ ہائیکورٹ نے کے ڈی اے کو ہدایت کی کہ دستیاب آسامیوں پر معذور افراد کا کوٹہ شفاف انداز میں نافذ کیا جائے۔

عدالت نے بھرتیوں کے دوران امیدواروں کی اہلیت اور متعلقہ قواعد پر عملدرآمد یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔

عدالت نے واضح کیا کہ معذور افراد کو قانون کے تحت حاصل حقوق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔ کے ڈی اے کو کوٹے پر عملدرآمد کے لیے تین ہفتوں کی مہلت دی گئی ہے۔

One thought on “معذور افراد کا کوٹہ: سندھ ہائیکورٹ کا کے ڈی اے کو 3 ہفتوں میں عملدرآمد کا حکم”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!