شکُّر نیوز رپورٹنگ،
ضلع ویسٹ پولیس، کراچی
مورخہ: 15 فروری 2024
تھانہ پیرآباد پولیس کی منشیات و گٹکا فروشوں کے خلاف کاروائی، 07 ملزمان گرفتار
ایس ایس پی ویسٹ شاد ابنِ مسیح صاحب کی ہدایت پر منشیات و گٹکا فروشوں کے خلاف پولیس کی تابڑ توڑ کاروائیاں جاری۔
ایس ایچ او پیرآباد نے میاں والی کالونی اور قصبہ کالونی میں تین مختلف کاروائیوں کے دوران 07 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان میں پولیس پر پتھراؤ کرکے منشیات فروش کو چھڑوانے والے 04 ملزمان اور منشیات و گٹکا ماوا فروشی میں ملوث 03 ملزمان شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے سے 60 عدد پڑیاں تیار گٹکا ماوا، منشیات/چرس اور فروختگی کی رقم برآمد کی گئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں حفیظ اللّٰہ، شیر خان، رتاس خان، شہروز، سرفراز، ذوالفقار اور خالد محمود شامل ہیں۔
ترجمان ایس ایس پی ضلع ویسٹ
(شاد ابنِ مسیح) پی ایس پی