کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سی پی ایل سی کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 9 ماہ میں شہر میں 43 ہزار 822 اسٹریٹ کرائم واقعات رپورٹ ہوئے۔
سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی کے مطابق ستمبر میں کراچی میں مجموعی طور پر 4 ہزار 724 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
ستمبر میں لوٹ مار اور چوری کے واقعات
سی پی ایل سی کے اعدادوشمار کے مطابق ستمبر میں مسلح ملزمان نے شہریوں سے 1803 موبائل فونز چھینے۔
اسی دوران اسلحے کے زور پر 430 موٹرسائیکلیں اور 20 گاڑیاں بھی چھینی گئیں۔
ستمبر میں کراچی کے مختلف علاقوں سے 2374 موٹرسائیکلیں اور 97 گاڑیاں چوری ہونے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔
جنوری سے ستمبر تک اعدادوشمار
سی پی ایل سی کے مطابق جنوری میں اسٹریٹ کرائم کی 5106 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
فروری میں یہ تعداد 4580، مارچ میں 4889 اور اپریل میں 4949 رہی۔
مئی میں 4671 جبکہ جون میں 4591 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
جولائی میں اسٹریٹ کرائم کے واقعات بڑھ کر 5108 ہوگئے۔
اگست میں 5204 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جو نو ماہ کے دوران کسی ایک ماہ کی بلند ترین تعداد رہی۔
ستمبر میں 4724 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ یہ تعداد اگست کے مقابلے میں 480 کم ہے۔
سی پی ایل سی کے ماہانہ اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے ستمبر تک اسٹریٹ کرائم کے مجموعی واقعات کی تعداد 43 ہزار 822 بنتی ہے۔