خیبرپختونخوا میں بڑھتی دہشتگردی ہر قیمت پر روکنا ہوگی، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا۔

وزیراعظم سے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی۔ ملاقات میں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی خواہش ہے کہ خیبرپختونخوا بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح ترقی کرے۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے متعلق امور

وفاقی وزیر امیر مقام نے وزیراعظم کو آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے متعلق امور پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے عوام کی فلاح و بہبود، ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ترقی اور عوام کی خوشحالی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

عزیز آباد میں گتے اور پلاسٹک کی فیکٹری میں آتشزدگی، رینجرز ریسکیو آپریشن میں شامل

وزیراعظم کی لانگ مارچ سے متعلق گفتگو

گزشتہ روز اسلام آباد میں کشمیر چوک انڈرپاس کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن سے لانگ مارچ اور دھرنے ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ احتجاج اور لانگ مارچ سے ملکی معیشت متاثر ہوسکتی ہے۔ انہوں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو حکومت کی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا کہ قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔

شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف پر زور دیا تھا کہ دھرنوں کی سیاست ترک کرکے سیاسی مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں۔

One thought on “خیبرپختونخوا میں بڑھتی دہشتگردی ہر قیمت پر روکنا ہوگی، وزیراعظم”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!