نواب شاہ کے قریب ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

نواب شاہ: قومی شاہراہ پر نواب شاہ کے قریب ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایس ایس پی شہید بینظیرآباد کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں حادثے کی وجہ مہران کار کا ٹائر پھٹنا بتائی گئی ہے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق ٹائر پھٹنے کے بعد کار بے قابو ہوکر مخالف سمت میں چلی گئی اور ٹریلر سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

ٹریلر اور ڈرائیور تحویل میں

پولیس نے حادثے میں ملوث ٹریلر اور اس کے ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا ہے۔

حادثے کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ حادثے کی مزید وجوہات کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

کراچی میں غزہ مارچ، جماعت اسلامی کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

وزیر داخلہ سندھ کا اظہار افسوس

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے حادثے میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیر داخلہ سندھ نے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

ضیاء الحسن لنجار نے متعلقہ حکام کو حادثے کی مکمل تحقیقات کرکے حقائق سامنے لانے کی ہدایت کردی۔a

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!