تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
امروز کانفرنس روم ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل آفس میں ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا
میٹنگ کی صدارت جناب ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی صاحب نے کی جبکہ میٹنگ میں ایس پی ڈویژنز، ایس ڈی پی اوز سمیت تمام ایس ایچ اوز ڈسٹرکٹ سینٹرل موجود تھے جناب ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے تمام تھانہ جات کے ماہانہ کرائم سمیت افسران کی 3 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور افسران سے اس حوالے سے بریفنگ لی
اسٹریٹ کرائم، منشیات اور گٹکاماوا کے حوالے سے ایس ایس پی سینٹرل نے افسران کو دو ٹوک الفاظ میں زیرو ٹولیرنس پالیسی پر عمل درآمد کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ اسٹریٹ کرائم اور وھیکیولر کرائم کی روک تھام اور انسداد کے لئے سخت کارروائی کرنے اور ملزمان کے خلاف مضبوط مقدمات بنانے کے احکامات بھی جاری کیے اشتہاری اور مفروران ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام ایس ایچ اوز کو کاروائی تیز کرنے کی ہدایات بھی دیں جبکہ پچھلے 3 ماہ میں انکی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا