تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے فافن نے ووٹر ٹرن آؤٹ پر اپنی جائزہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فافن نے ووٹر ٹرن آؤٹ پر اپنی جائزہ رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ 47.6 فیصد رہا۔ فافن کے ووٹر ز سے متعلق جاری جائزہ قومی اسمبلی کے 264 حلقوں کے فارم 47 پر مبنی ہے، جبکہ الیکشن 2018 میں یہ شرح 52.1 فیصد تھی۔
الیکشن 2024ء کی 6.06 کروڑ ووٹرز نے ووٹ کا حق استعمال کیا، الیکشن 2018ء کی نسبت 58 لاکھ زائد ووٹ ڈالے گئے، تاہم ووٹ ڈالنے کی شرح کم ہوئی۔
فافن کی رپورٹ کے مطابق سال 2018ء میں رجسٹرڈ ووٹرز تعداد 106 ملین تھی، جبکہ الیکشن 2024ء میں 128.6 ملین تھی۔