ٹیپو سلطان پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان گرفتار

ٹیپو سلطان پولیس نے منشیات فروشی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔

گرفتار ملزمان کی شناخت عمیر ولد محمد اکبر اور محمد عصمت ولد عطاء محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کی۔ کارروائی کے دوران موبائل فون اور منشیات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم بھی قبضے میں لے لی گئی۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان منشیات فروشی میں ملوث تھے۔ ان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی چیک کرنا شروع کردیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق ضلع میں منشیات فروش عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!