کراچی میں آج سے 14 فروری تک بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

متحدہ عرب امارات ،سعودیہ،قطرسمیت دیگر مشرق وسطی کے ممالک میں شدید بارشوں اور ژالہ باری کا سبب بننے والا طاقتور مغربی سسٹم آج رات پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔

 سسٹم کی بحیرہ عرب موجودگی سے کراچی میں مطلع ابر آلود رہنے اور آج سے 14 فروری تک بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ آج رات سے 14 فروری تک ،جیوانی،گوادر،اورماڑہ،تربت،پنجگور، بیلہ،اُتھل اور اطراف میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی ریاستوں میں تیز بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔

 

 

رپورٹ کے مطابق العین میں ژالہ باری سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے،متعدد سڑکیں زیر آب آگئیں، تعلیمی ادارے آج بھی بند رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!