جہانگیرترین کے فیصلے سے دُکھ ہوا، وہ ہمیشہ سرپرست اعلیٰ آئی پی پی رہیں گے

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

جہانگیرترین کا کسی بھی حکومت میں ہونا اس حکومت کیلئے اعزاز کی بات ہے، اُن کی فلاحی سرگرمیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ صدر آئی پی پی عبدلعلیم خان کا ٹویٹ

لاہور: استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدلعلیم خان نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کے فیصلے سے دُکھ ہوا، وہ ہمیشہ سرپرست اعلیٰ آئی پی پی رہیں گے، اُن کی فلاحی سرگرمیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق پارٹی سربراہ جہانگیرترین کے سیاست چھوڑنے کے فیصلے پر دُکھ اک اظہار کرتے ہوئے ایکس پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ جہانگیر خان ترین صاحب کے فیصلے سے دلی دُکھ ہوا۔
وہ ہمیشہ آئی پی پی اور ہم سب کے سرپرست اعلیٰ رہیں گے۔ اُن کا کسی بھی حکومت میں ہونا اس حکومت کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ سیاست سے ہٹ کر وہ انسانیت کا درد رکھنے والی شخصیت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور چھوٹا بھائی اور آئی پی پی صدر کی حیثیت سے انہیں اور اُن کی فلاحی سرگرمیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

اللہ تعالیٰ انہیں صحت و سلامتی اور کامیابی سے ہمکنار کرے۔

 

 

آمین یاد رہے چئیرمین استحکام پارٹی مستعفی جہانگیر ترین نے آئی پی پی کی چیئرمین شپ اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس الیکشن میں میری حمایت کی اور اپنے مخالفین کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔ میں پاکستانی عوام کی رائے کا بے پناہ احترام کرتا ہوں۔
اس لیے میں نے آئی پی پی کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دینے اور سیاست سے یکسر کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ میں آئی پی پی کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے میں ذاتی حیثیت میں اپنی صلاحیت کے مطابق اپنے ملک کی خدمت کرتا رہوں گا۔
جہانگیر ترین نے ملک وقوم کی ترقی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!