عمرہ سیزن پہلی سہ ماہی میں 1 کروڑ 52 لاکھ سے زائد افراد نے عمرہ ادا کیا

سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے عمرہ زائرین کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیے

ریاض: عمرہ سیزن کی پہلی سہ ماہی میں ایک کروڑ 52 لاکھ 33 ہزار 767 افراد نے عمرہ ادا کیا۔

سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے مطابق اندرون ملک سے عمرہ ادا کرنے والوں کی تعداد 95 لاکھ رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق عمرہ زائرین میں 56.4 فیصد مرد شامل تھے۔ خواتین کا تناسب 40.6 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

سعودی معتمرین کی مجموعی تعداد 28.9 فیصد رہی۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرہ ویزوں کے اجرا کی آخری تاریخ 9 مارچ 2027 ہے۔

زائرین 23 مارچ 2027 تک سعودی عرب میں داخل ہوسکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!