سیوریج لائنیں بہادر آباد میں 18 اور 12 انچ قطر کی متاثرہ لائنوں کی بحالی مکمل

سیوریج لائنیں بحال کرنے کا کام جناح ٹاؤن کے بہادر آباد میں مکمل ہوگیا۔ متاثرہ 18 اور 12 انچ قطر کی لائنیں نئی لائنوں سے تبدیل کردی گئیں۔

یہ کام بہادر شاہ ظفر روڈ، یوسی 7 میں کیا گیا۔ واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق عملے نے ہنگامی بنیادوں پر کارروائی مکمل کی۔

سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی نے فوری بحالی کی ہدایت کی تھی۔ انہوں نے افسران کو کام میں تاخیر سے بھی منع کیا تھا۔

مرمتی کام گزشتہ رات 12 بجے شروع ہوا۔ عملے نے مسلسل آٹھ گھنٹے کام کیا۔

لائنوں کی تبدیلی ہفتہ کی صبح 8 بجے مکمل ہوگئی۔ اس دوران نکاسی آب کا نظام معمول پر رکھنے کے لیے عملہ موقع پر موجود رہا۔

ترجمان کے مطابق سپرنٹنڈنگ انجینئر جناح ٹاؤن عبدالغفار شیخ بھی موقع پر موجود رہے۔ ایگزیکٹو انجینئر سیوریج جناح ٹاؤن علی احمد اور دیگر افسران نے بھی کام کی نگرانی کی۔

واٹر کارپوریشن کے مطابق لائنوں کی بحالی کے بعد علاقے میں نکاسی آب کا نظام معمول پر آگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!