بلاول بھٹو اور امریکی سفیر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

پاک امریکا تعلقات،ملکی سیاسی صورتحال پربات چیت کی گئی

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ بلوم کی ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق  بلاول بھٹو زرداری اور  امریکی سفیر کے درمیان ملاقات اسلام آباد میں ہوئی۔ پاک امریکا تعلقات اور ملکی سیاسی صورتحال پربات چیت کی گئی۔ ذرائع پیپلزپارٹی یہ ایک خیرسگالی ملاقات تھی۔

اس سے قبل چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے سربراہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین و سابق صدر آصف علی زرداری کی لاہور ائیر پورٹ پر سیاسی صوتحال پر اہم ملاقات ہوئی۔

لاہور ائیر پورٹ پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے سربراہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین و سابق صدر آصف علی زرداری کی ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی ہے جس کے بعد بلاول بھٹواورآصف ارداری ائیرپورٹ سےبلاول ہاؤس آگئے۔

 

 

دونوں رہنماؤں اور سربراہوں کےدرمیان حکومت سازی کےامورپربات چیت کی گئی جس میں پیپلزپارٹی پارٹی کےدیگررہنماؤں سےمشاورت کابھی فیصلہ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!