تجاوزات بولٹن مارکیٹ میں بڑا کریک ڈاؤن، 18 افراد گرفتار

تجاوزات کے خلاف بولٹن مارکیٹ میں بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ حاظم بھنگوار کے مطابق کارروائی کمشنر کراچی کی ہدایت پر کی گئی۔

حاظم بھنگوار نے بتایا کہ کارروائی کے دوران تجاوزات میں ملوث 18 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کرلیے گئے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ کے مطابق بولٹن مارکیٹ میں قبضہ مافیا نے اپنا تسلط قائم کر رکھا تھا۔ تجاوزات کے باعث شہریوں کے لیے پیدل چلنا بھی مشکل ہوگیا تھا۔

حاظم بھنگوار نے کہا کہ تجاوزات مافیا نے فٹ پاتھوں پر بھی قبضہ کر رکھا تھا۔ کارروائی کے بعد کراچی کی قدیم بولٹن مارکیٹ میں تمام غیر قانونی قبضے ختم کر دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ شہریوں کو آمدورفت کی بہتر سہولت فراہم کرنا چاہتی ہے۔ کسی بھی مارکیٹ پر مافیا کا قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

حاظم بھنگوار کے مطابق شہر کی دیگر مارکیٹوں میں بھی غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!