اے ٹی ایم چوری: کراچی میں بینک آپریشن منیجر ہی لاکھوں کی واردات میں ملوث نکلا

کراچی میں اے ٹی ایم چوری کی واردات کا معمہ پولیس نے حل کرلیا۔ آرام باغ روڈ پر نجی بینک کے اے ٹی ایم سے لاکھوں روپے چوری کرنے میں بینک کا آپریشن منیجر اور اس کا دوست ملوث نکلے۔

پولیس کے مطابق واردات 7 اگست کی درمیانی رات ہوئی۔ ملزمان نے اے ٹی ایم کا لاک کھولا اور 53 لاکھ 70 ہزار روپے چوری کیے۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا۔ کارروائی کے دوران دونوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے واردات چھپانے کے لیے اے ٹی ایم کے سی سی ٹی وی کیمرے پر چیونگم لگا دی تھی۔

تفتیش میں معلوم ہوا کہ آپریشن منیجر نے چوری کی رقم اپنے دوست کے پاس رکھوائی تھی۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 29 لاکھ 74 ہزار روپے برآمد کرلیے ہیں۔

پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے تاکہ چوری کی باقی رقم اور واردات میں کسی دوسرے شخص کے ملوث ہونے کا بھی پتا چلایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!