سونے کی قیمت میں عالمی مارکیٹ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 51 ڈالر مہنگا ہوا۔ نئی قیمت 4 ہزار 319 ڈالر تک پہنچ گئی۔
مقامی مارکیٹ میں بھی بڑا اضافہ
عالمی رجحان کے بعد مقامی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی۔ فی تولہ سونا 5 ہزار 100 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 54 ہزار 336 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 372 روپے بڑھ گئی۔ نئی قیمت 3 لاکھ 89 ہزار 519 روپے ریکارڈ کی گئی۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ
عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 2 ڈالر 80 سینٹ مہنگی ہوئی۔ اس کے بعد قیمت 64 ڈالر 60 سینٹ تک پہنچ گئی۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 280 روپے اضافے سے 6 ہزار 939 روپے کی ہوگئی۔ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 240 روپے بڑھ کر 5 ہزار 949 روپے تک پہنچ گئی۔