پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی،
اعلی کو الٹی کی چرس برآمد
تشکُّر نیور
پاکستان کوسٹ گارڈز نے پسنی (بلوچستان) کے علاقے ُملاشیپ 2 (MS-2) سے منشیات اسمگل ہونے کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کاروائی کرتے ہوئے852کلوگرام اعلی کو ا لٹی کی چرس برآمد کر لی۔ پسنی کے علاقے MS-2 میں پاکستان کوسٹ گارڈز کی پٹرولنگ ٹیم نے اونٹوں پر لوڈ چرس جو کہ لانچ اور اسپیڈ بوٹ کے ذریعے بیرون ملک اسمگل کی جا رہی تھی کاروائی کرتے ہوئے 12اونٹ،لانچ، اسپیڈ بوٹ اور 852کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس قبضے میں لیکرمزید قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت14.21 ملین ڈالرکے لگ بھگ ہے۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی ا س اعلیٰ کارکردگی کو بے حد سراہا۔
واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف ِ عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی
ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز