سندھ میں پیپلز پارٹی نے میدان مارلیا

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ملک بھر میں عام انتخابات 2024 کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سندھ اسمبلی کی نشستوں پر سامنے آنے والے  نتائج  میں پاکستان پیپلز پارٹی نے  میدان مار لیا ہے۔

الیکشن کمیشن کو سندھ اسمبلی کے تمام 130 حلقوں کے نتائج موصول ہوگئے ہیں ۔

پیپلز پارٹی 84 نشستوں کے ساتھ پہلے اور ایم کیوایم پاکستان 28 نشستوں کے ساتھ دوسرے   نمبر پر ہے۔

 

 

سندھ اسمبلی کی 14 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیابی حاصل کرسکےجبکہ 2 نشستیں جی ڈی اے اور 2  نشستیں جماعت اسلامی کو حاصل ہوئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!