نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ: جنرل سید عامر رضا کی نیول ہیڈکوارٹرز میں ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات

نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے نومنتخب کمانڈر جنرل سید عامر رضا نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔

پاک بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ نے جنرل سید عامر رضا کا استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران ایڈمرل نوید اشرف نے انہیں نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے پہلے کمانڈر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

ملاقات میں بحری سلامتی، میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیف آف دی نیول اسٹاف نے کہا کہ پاک بحریہ ملک کی بحری سرحدوں کے دفاع اور سمندری مفادات کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کر رہی ہے۔

اس موقع پر جنرل سید عامر رضا نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کے لیے اقدامات کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!