فیصل آباد میں ن لیگ کو بڑی شکست، این اے 100 سے نثار جٹ کامیاب، رانا ثناء اللہ ہار گئے

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

مختلف حلقوں سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ڈاکٹر نثار جٹ نے فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے امیدوار اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 100 میں شکست دے دی۔

جمعرات کے روز پاکستان بھر میں قومی اسمبلی کی 265 جنرل جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 590 نشستوں پر پولنگ ہوئی۔

پنجاب اسمبلی کی 297 میں سے 296 اور سندھ کی 130 ، بلوچستان کی 51 اور خیبرپختونخوا سمبلی کی 130 میں سے 128 نشستوں پر عوام کی جانب سے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا گیا۔

عام انتخابات کے لئے پولنگ کا وقت شام 5 بجے تک مقرر کیا گیا تھا جس کے بعد مختلف حلقوں سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

فیصل آباد کے حلقہ این اے 100 سے موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کو فیصل آباد میں بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا  ہے اور آزاد امیدوار ڈاکٹر نثار جٹ نے سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کو شکست دے دی ہے۔

 

 

این اے100 سے آزاد امیدوار ڈاکٹر نثار جٹ نے ایک لاکھ 25 ہزار 53 ووٹ حاصل کر کے کامیابی سمیٹی جبکہ ن لیگ کے رانا ثناءاللہ کو ایک لاکھ 6 ہزار 934 مل سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!